پنجاب میں کوروناوائرس سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 700سے تجاوز
فائل فوٹولاہور:پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 700سے تجاوز کر گئی، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 708 کنفرم مریض ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان قرنطینہ میں 207اور ملتان قرنطینہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 91 زائرین ہیں۔
رائیونڈ کورنٹین میں 34 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 154، گجرات 72، راولپنڈی 45، جہلم 28، ننکانہ صاحب 13، گوجرانوالہ میں 12، فیصل آباد 9، جبکہ حافظ آباد اور ڈی جی خان میں 5، 5 مریض ہیں،منڈی بہاوالدین میں 4 جبکہ رحیم یار خان، میانوالی اور بہاولنگر کے 3، 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرگودھا، ناروال، لودھراں، ملتان اور وہاڑی میں 2، 2 جبکہ بہاولپور، خوشاب، قصور، اٹک اور لیہ میں اب تک ایک، ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 9 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے پنجاب میں اب تک 14890 مشتبہ افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جو این آئی ایچ اسلام آباد، پی آر ایل پنجاب، شوکت خانم، نشتر ہسپتال ملتان اور چغتائی لیب میں کئے جا رہے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔